اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کی ضمانت کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ہائی کورٹ بھجوادیا۔بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران خصوصی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حقائق کا جائزہ ہی نہیں لیا ، نیب نے آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے تمام ثبوت پیش کیے تھے۔آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ نیب کے کسی بندے نے موقع پر جا کر جائیدادوں کا جائزہ نہیں لیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت کے فیصلے میں کوئی وجہ بیان نہیں کی، بغیر وجوہات کیسے ضمانت دے دی گئی۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ضمانت دینے کیلئے کوئی بنیاد تو ہونی چاہیے، سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے میں صرف کتابی گفتگو کی ہے۔عدالت نے شریک ملزمان کے وکیل کو ہائی کورٹ میں دلائل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس دوبارہ سندھ ہائی کورٹ کو ریمانڈ کر دیتے ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا آغا سراج درانی اور شریک ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ان کا کیس سندھ ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ تمام ملزمان کی ضمانت برقرار رہے گی اور سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکے گا ،فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔عدالت نے ہدایت کی کہ سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ڈویژن بینچز نیب مقدمات کی سماعت کریں اور حقائق کا دوبارہ جائزہ لے کر 2 ماہ میں فیصلہ کرے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...