انقرہ/ ریاض(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ترک جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات 2017 میں اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب خلیجی ریاستوں نے سعودی عرب کے دبا میں آ کر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔انقرہ کے سعودی سفارتخانے میں اکتوبر 2018 میں سعودی نژاد امریکی صحافی جمال کے قتل کے بعد تعلقات مزید خراب ہو گئے۔ ترکی اور امریکی ایجنسی سی آئی اے اس قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کرتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جنگی ڈرون طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ مستقبل میں سعودی رویے پر منحصر ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ایک طرف سعودی عرب ترکی سے جنگی ڈرون طیارے خریدنے کی درخواست کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے دشمن یونان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اس معاملے کو خاموشی اور سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ ترکی کسی بھی صورت سعودی عرب کے ساتھ معاملات کو خراب نہیں کرنا چاہتا۔جنگی ڈرون طیاروں کی تیاری کے شعبے میں ترکی دنیا میں صف اول کے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔آرمینیا اور آذربائیجان کی حالیہ جنگ میں ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ ترکی کے جنگی ڈرون طیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا تھا۔سعودی عرب اور ترکی کے درمیان ملٹری ڈرون طیاروں کی تیاری کا ایک معاہدہ پہلے سے طے ہو چکا ہے۔ ترک نجی کمپنی ویستل نے سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ کچھ عرصہ پہلے کیا تھا۔ترک صدر نے گذشتہ سال مشرق وسطی کے ممالک اور خاص طور پر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...