تہران(این این آئی)مصنوعی سیارے سے لی گئی تازہ ترین تصاویر میں ایران کے نئے میزائل پلیٹ فارم کا انکشاف ہوا ہے۔ سیٹلائٹس سے ملنے والی تصاویر میں دیکھا گیا ہے کہ یہ میزائل پلیٹ فارم جنوب مغربی ایران کے علاقے بندر عباس کے قریب پہاڑی علاقے خورگومیں قائم ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک پہاڑ میں کل چار غاریں دکھائی گئی ہیں۔ ان میں سے تین غاریں تقریبا مکمل ہیں جنہیں میزائل پلیٹ فارم کے لیے تقریبا مکمل ہوچکے ہیں اور میزائل لانچروں کے طور پر استعمال کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق اس سائٹ پر کام تین سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اگر یہ پلیٹ فارم ایک بار مکمل آپریشنل صلاحیت حاصل کرلیتا ہے تو اس کے اثرات کو روکنا آسان نہیں ہو گا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب دوسری طرف ایرانی پاسداران انقلاب نے سمندر کے کنارے ایک نیا میزائل سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل سٹی پروجیکٹ ایرانی نیوی کے زیراہتمام شروع کیا گیا ہے۔ اس نئے منصوبے میں میزائل سازی کے لیے تنصیبات قائم کی جائیں گی۔منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کی زیرصدارت ہوا۔ میزائل سٹی کی افتتاحی تقریب میں ایرانی نیول چیف بریگیڈیئر علی رضا تنکسیری اور دیگر اعلی عسکری عہدیدار موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق اس میزائل شہرمیں کروز میزائل سسٹم ، بیلسٹک میزائل اور مختلف رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری ایک بڑی تعداد شامل ہے۔اگرچہ اس رپورٹ میں اس میزائل شہرکے مقام کی وضاحت نہیں کی گئی ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ یہ خلیج فارس یا بحیرہ عمان پر واقع پاسداران انقلاب کے اڈوں میں کسی ایک میں واقع ہوگا۔
مقبول خبریں
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...
ٹیرف پر مذاکرات کا باضابطہ آغاز، پاکستانی حکام آئندہ ہفتے ڈیل کیلئے امریکا آئینگے’...
اسلام آباد،واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرنے والے ہیں تاکہ دو...
کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا
نیویارک (این این آئی )کینسر میں مبتلا امریکا کے سابق صدر جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق...