ریاض(این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہاہے کہ عمرہ زائرین ایک عمرہ کے بعد دوسرے عمرے کا بھی اجازت نامہ لے سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ عمرہ بکنگ کے موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی شخص 15 روز میں ایک بارعمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرسکتا ہے اور18 شعبان تک عمرے کے اجازت نامے جاری کروائے جا سکتے ہیں۔ سعودی وزارت حج وعمرہ نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ اگرکسی شخص کا عمرہ اجازت نامہ منسوخ ہوگیا ہوتو ایسی صورت میں وہ عمرے کا نیا اجازت نامہ قریب ترین تاریخ میں حاصل کرسکتا ہے۔وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ اگر اعتمرنا ایپ پرعمرہ اجازت نامے کا عمل پورا نہ ہورہا ہوتودوبارہ کوشش کی جاسکتی ہے کیونکہ عمرہ بکنگ کے مواقع روزانہ کی بنیاد پردیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کومکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...