افغانستان، قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے حملے

0
292

کابل (این این آئی)افغان صوبے قندھار میں طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے حملے کیے۔امریکی فوج نے کہاہے کہ قندھار میں 48 گھنٹوں میں طالبان جنگجووں کو نشانہ بنایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج کا کہنا تھا کہ طالبان جنگجو افغان فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کررہے تھے۔طالبان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے دوحا معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، امریکی صدر بائیڈن دانستہ عدم اعتماد کی فضا پیدا کررہے ہیں۔