اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ میں بھرتیوں سے متعلق کیس میں رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نیاز محمد بتائیں انکے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کیوں نہ کی جائے جبکہ عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نیاز محمد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی ۔ دور ان سماعت رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی،سپریم کورٹ نے رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نیاز محمد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے کہاکہ رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نیاز محمد بتائیں انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔عدالت نے کہاکہ رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نہ خود پیش ہوئے نہ جواب جمع کروایا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ سے دو ہفتوں میں اظہار وجوہ کے نوٹس پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل ملازمین عارف چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر رجسڑار سے جواب طلب کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نہ تو پیش ہوئے اور نہ ہی جواب جمع کروایا۔ وکیل حامد خان خان نے کہاکہ رجسٹرار کرونا میں مبتلا ہونے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل حامد خان نے کہاکہ گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ میں نئے رجسٹرار کی تقرری کے باعث جواب جمع نہیں کروایا جا سکا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ رجسٹرار کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے تھا، ہم رجسٹرار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ دور ان سماعت اسسٹنٹ رجسٹرار کی عدالت پیشی پر چیف جسٹس نے سرزنش کر دی ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کون ہیں جائیں پیچھے بیٹھ جائیں۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...