پاکستان کا تجارتی خسارہ تشویشناک شرح سے بڑھ رہا ہے،شیری رحمن

0
368

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ تیل کے بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل چار دن کمی ہوئی ہے ،پاکستان کا تجارتی خسارہ تشویشناک شرح سے بڑھ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تیل کے بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل چار دن کمی ہوئی ہے لیکن پاکستان کا تجارتی خسارہ تشویشناک شرح سے بڑھ رہا ہے۔ برآمدات میں مسلسل دوسرے مہینے کمی ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار نے درآمدی بل میں اضافے، بد انتظامی، مہنگائی اور نااہلی کا سارا الزام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ڈال دیا۔