این سی اوسی نے شہروں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر سخت تحفظات کا اظہار

0
323

اسلام آباد (این این آئی) این سی اوسی نے شہروں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ گائیڈ لائینز کے نفاز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔شہروں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر این سی او سی کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ بریفنگ میں کہاگیا کہ ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔این سی او سی کی جانب سے بڑھتی شرح اموات اور مثبت کیسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے بھی زائد ہوچْکی ہے ۔ بتایاگیاکہ تمام بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چْکی ہے ۔صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔ بتایاگیاکہ مْلک بھر میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ۔ این سی اوسی نے کہاشہری ایس او پیز پر عمل کرکے ایک بار پھر بہترین مثال قائم کرسکتے ہیں۔این سی او سی نے کہاکہ شہریوں کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے نتیجے میں کاروبار بند اور معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ این سی اوسی نے اتوار اور قومی تعطیلات کے دوران مْلک بھر میں قائم ویکسینشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا