طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائینگے ، شبلی فرا ز

0
261

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا،طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے،مختلف سوچ رکھنے والی جماعتوں کا اتحاد مقصد ذاتی دفاع تھا ،سب کو معلوم ہے بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف خاندان ہے ،مسلم لیگ ن کاروبار کو دوام دینے کیلئے بنی تھی،مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کرائوڈ کے کاروبار میں ہیں،براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے ،کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن تھامے رکھنا ہو گا،یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،ملک کی بقاء کیلئے افواج پاکستان اور سول فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو،ایسے معاشرے کی تشکیل دینگے جہاں ہر کوئی معاشی ترقی کا خواب پورا کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے،ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن تھامے رکھنا ہو گا،یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ مختلف سوچ رکھنے والی جماعتوں کے اتحاد کا ایک ہی مقصد تھا ذاتی مفاد کا دفاع ،عوام نے ان جماعتوں کو پذیرائی نہیں دی ۔ انہوںنے کہاکہ سب کو معلوم ہے بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف خاندان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کاروبار کو دوام دینے کیلئے بنی تھی۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کرائوڈ کے کاروبار میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کے اداروں کو کمزور کیا گیا تاکہ کرپشن کو چھپا سکیں۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے قانون سے فرار اختیار کر لی ،جب بھی ان پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو سوچ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھے وہ سیاست نہیں کررہی ،قانون ان سے سوالات کا جواب پوچھ رہا ہے لیکن یہ لشکر کشی کررہے ہیں