اسلام آباد (این این آئی)براڈ شیٹ اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی، جس کے بعد وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق کابینہ جائزہ لے کر رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے گی۔رپورٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ میںغلط شخص کو کی گئی ادائیگی کو ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جاسکتا، براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں۔مشرف دور میں نیب نے بیرون ملک اثاثوں کی کھوج کے لیے براڈشیٹ سے معاہدہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...