امریکی ریاست کولوراڈو میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک

0
287

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست کولوراڈو میں خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس افسر سمیت دس افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی مارکیٹ کیگروسری اسٹور میں پیش آیا، جہاں حملہ آور نے اسٹور میں داخل ہوکر اشیائے روز مرہ کی خرید میں مصروف افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ گروسری اسٹور میں بھگڈر مچ گئی اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔پولیس نے فائر نگ کیتبادلے بعد مشتبہ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے کو دہشتگردی قرار دینا قبل از وقت ہوگا، حملہ آور سے تفتیش کی جاری ہے۔