سرینگر (این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل اور جموں وکشمیر ماس مومنٹ کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام، سیاسی قیادت اور پاک فوج کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اہل کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ایک نظریاتی ،روحانی اورجذباتی رشتہ ہے۔ انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی والہانہ محبت اور عقیدت کا یہ واضح ثبوت ہے کہ کشمیری لوگ گولیوں کی بوچھاڑ میں بھی پاکستان کا پرچم لہراتے ہیں اوریہ دن مناتے ہیں۔کشمیریوں کو پاکستان سے محبت اور عقیدت کی سزا دی جارہی ہے اوراب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے اور یہ سلسلہ مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست کی حیثیت سے پوری امت مسلمہ کیلئے ایک قائدانہ کردار کی حامل مملکت ہے جو جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے خاص طور پر ایک مضبوط قلعے کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو بھارت کے جابرانہ تسلط سے نجات عطا فرمائے تاکہ وہ بھی یہ دن اسی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منا سکیں جس طرح آج پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے عوام مناتے ہیں۔ مسلم خواتین مرکز کی چیئرسن یاسمین راجہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے کشمیریوں کے مطالبے کاحقیقی وکیل ہے۔جموں و کشمیر مسلم لیگ نے عبدالاحد پرہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں قرارداد پاکستان کی روشنی میں کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوری مسلم امت کے لئے ایک عظیم اثاثہ ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن انتونے کہا کہ کشمیری پاکستانیوں کی طرح یوم پاکستان مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فورم نے یہ دن منانے کے لئے کئی مباحثوں اور پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...