اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ میں پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے بڑی مشکلات سے گزر کر یہ وطن حاصل کیا اب ہماری ذمہ داری اسے مستحکم بنانا ہے،ہمیں ایک قوم اور ایک سوچ کو لیکر آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری زبان مختلف ہو سکتی ہے لیکن ہماری دلوں کی دھڑکن، ہمارے چیلنجز اور ہمارے دوست، دشمن اکٹھے ہیں یہی ایک قوم، ایک منزل کا وژن ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں نے بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی الحمد للہ آج ہمارا ملک پرامن ہے انہوںنے کہاکہ کرونا وبائی چیلنج نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ـ ہمیں بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے لیکن میں یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انشاء اللہ ہم جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کی تیسری لہر خطرناک ثابت ہو رہی ہے میری پوری قوم سے گذارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انہوںنے کہاکہ گزشتہ رو ز میری چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ ٹیلیفونک بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے کرونا وبا کے دوران پاکستان کی معاونت پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان میں جاری ویکسینیشن پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں چین کی جانب سے ”سائنوفارم ”ویکسین کی ایک ملین ڈوزز مارچ کے آخر تک مل جائیں گی،چین نے ہمیں کرونا ویکسین کی مزید 4 ملین ڈوزز مہیا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک تھے ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہم کشمیریوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں ، آپ حق پر ہیں انشا ء اللہ آپ اپنے مقصد ”حق خودارادیت”کے حصول میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...