کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف و ہردل عزیز اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے اس سال شادی کی پیشکش پر ہاں کہہ دیا۔انسٹاگرام اکائونٹ پرصبا قمر نے اپنی دلکش تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے گا۔صبا قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا ‘آئو شادی کرلیتے ہیں اس سال؟شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا ‘ قبول ہے’۔ ساتھ ہی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل بھی بنا ڈالا۔دونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔صبا قمر کے اکائونٹ پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...