لاہور(این این آئی) اداکارہ فضا علی نے اپنے مداحوں کو وزن کم کرنے کا ٹوٹکہ بتایا ہے ،انہوں نے مداحوں کو وزن کم کرنے والی چائے بنانے کی ترکیب بتادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کے لئے ایک ہربل چائے کی ترکیب بتائی جس کو پینے سے لوگوں کو اپنے جسم میں نمایاں کمی محسوس ہوگی ۔فضا علی نے کہاکہ دو کپ پانی میں دار چینی ، پودینے کے پتے ، شہد اور لیموں شامل کرلیں اور ایک کپ پانی رہ جانے جتنا ابالیں اور اس چائے کو دن میں دومرتبہ پی لیں جس سے آپ کا وزن کافی حد تک کم ہوجائے گا۔واضح رہے کہ اداکارہ فضا علی ٹی وی نے کئی یادگار ڈراموں کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، ٹی وی شوز کی میزبانی کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دیتی ہیں، ماڈلنگ میں بھی ان کا کیریئر شاندار رہا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...