کراچی (این این آئی)سینیئر اداکارہ ریشم نے تمغہ? حْسن کارکردگی سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمغہ میری محنت کا میٹھا پھل ہے۔ ریشم نے صدرِ مملکت سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘زندگی کا یہ لمحہ ایک خواب سا لگ رہا ہے، لیکن اس خواب کو میرے خدا نے سچ کیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ پرائیڈ آف پرفارمنس کا تمغہ نہیں بلکہ میری محنت کا وہ میٹھا پھل ہے کہ جسے میرے رب نے مجھے چکھنا نصیب کیا۔یاد رہے کہ ملک کی 22 شخصیات کو تمغہء شجاعت اور 33 کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے دوران نمایاں خدمات پر 8 شخصیات کو ستارہ امتیاز اور 22 کو صدارتی اعزاز برائے حْسن کارکردگی سے نوازا گیا۔فن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی اور فاروق قیصر کو نشان امتیاز دیا گیا، اداکارہ زیبا شہناز اور عابدہ پروین کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...