کولوراڈو، حملہ آور پر 10افراد کے قتل کے الزامات عائد

0
256

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست کولوراڈو کی سپرمارکیٹ میں فائرنگ کرنیوالے مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد کردیئے گئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 21 برس کے حملہ آور کی شناخت احمد علیسا کے نام سے کی گئی۔ ملزم کو بولڈر کاونٹی کی جیل منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا مقصد تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کا یہ واقعہ ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کنگ سپرمارکیٹ میں ہوئی جس میں اے آر پندرہ رائفل استعمال کی گئی تھی۔