ریاض(این این آئی)دنیا کی طاقت ور ترین فوج امریکا کی نہیں بلکہ چین کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق عسکری تحقیق سے متعلق خصوصی ویب سائٹ ملٹری ڈائریکٹ نے اپنی نئی رپورٹ میں کی ۔رپورٹ میں مذکور دنیا کی 10 بڑی فوجوں میں ایک کا تعلق عرب ملک سے ہے۔ یہ سعودی عرب کی فوج ہے جس کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ ابتدائی پانچ افواج کی درجہ بندی میں چین، امریکا، روس، بھارت اور فرانس شامل ہیں۔ سعودی عرب کے بعد اگلی چار پوزیشنوں پر جنوربی کوریا، جاپان، برطانیہ اور جرمنی ہیں۔ویب سائٹ کے حالیہ جائزے میں مختلف عوامل کو بنیاد بنایا گیا ۔ ان میں فوجی بجٹ، تنخواہوں اور عسکری اہل کاروں کی تعداد کے علاوہ فضائی، بحری، بری اور جوہری افواج کا حجم شامل ہے۔طاقت ور ترین افواج کی فہرست میں چین 100 میں سے 82 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے جس کے 74 پوائنٹس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحری جنگ میں چین کو، فضائی جنگ میں امریکا کو اور زمینی جنگ میں روس کو برتری حاصل ہے۔فوجی بجٹ کے لحاظ سے امریکا ابتدائی 10 ممالک کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس کا سالانہ فوجی بجٹ 732 ارب ڈالر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد چین کا فوجی بجٹ 261 ارب ڈالر ہے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...