عمران خان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

0
341

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو اْن کے مذہبی تہوار ہولی کی مبارکباد دی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رنگوں کا تہوار، ہماری تمام ہندو برادری کو ہولی مبارک ہو۔وزیراعظم عمران خان کے پیغام پر ہندو برادری کی بڑی تعداد نے اْن کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ‘ہولی’ بھرپور جوش و خروش سے منائی گئی ۔