اسلام آباد (این این آئی) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے ۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رائشگاہ پر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے طبیعت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن تین چار ماہ سے سفر کے باعث تھکن کا شکار ہیں۔اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کے بخار میں کمی آئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...