مریم نواز کی طبیعت ناساز ،چار دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ

0
351

اسلام آباد /لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ترجمان (ن )لیگ کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔