کراچی (این این آئی)پاکستان کے ایور گرین اسٹار ہمایوں سعید کے چاہنے والے ناصرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ سرحد پار بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔جس کی ایک حالیہ مثال اداکار کو بھارت سے موصول ہونے والی شادی کی پیشکش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ہمایوں سعید کے نام مختصر پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں صارف نے لکھا کہ ڈیئر ہمایوں سعید کیا تم مجھ سے شادی کرو گے؟ جانتی ہوں تم شادی شدہ ہو لیکن کیا ہی کروں اس دل کا؟خاتون صارف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں بھارت سے ہوں اور میں تمہیں شدت سے چاہتی ہوں، میں تم سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن تمہیں بہت سنجیدگی کے ساتھ چاہتی ہوں۔صارف نے مزید لکھا کہ پلیز مجھے بتائیں کہ کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ اس زندگی میں تو یہ ناممکن ہے۔صارف کی جانب سے شادی کا پیغام شیئر کرتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوا، وہیں ہمایوں سعید بھی پیغام کا جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔ہمایوں سعید نے صارف کی شادی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ، مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...