لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب تاریخ ساز نااہلی اور بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے،وٹس ایپ وزیراعلیٰ فوٹو شوٹ کرانے اور تختیاں لگانے میں منگترل خان سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نالائقوں نے خود ایک ر وپے کی ویکسین نہیں خریدی اور خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھالی نہیں جارہی ،سروسز ہسپتال میں 550ویکسین اعلی شخصیات اور ان کے رشتے داروں کو لگانے سے غائب ہوگئی اور عام آدمی دھکے کھانے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سالوں سے عثمان بزدار اور یاسمین راشد نونئے ہسپتالوں کی جعلی خبریں چلارہے ہیں،خادمہ جی شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے وہ منصوبے عثمان بزدار کے نہیں ہو سکتے،ہسپتالوں میں لوگوں کو دوائی نہیں مل رہی عام آدمی نے ہیلتھ کارڈ کا اچار ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دور کے خریدے ہزاروں لیب ٹاپ کو دیمک لگ رہی ہے،بزدار حکومت ذہین طلبہ کو لیب ٹاپ دینا اپنے لیے شرمندگی سمجھ رہی ہے،عثمان بزدار ان لیب ٹاپ پر اپنا نام لکھ لیں لیکن طلبہ میں تقسیم کردیں،کیونکہ چوری اور تختی لگانے میں پی ٹی آئی نمبر ون جماعت ہے۔
مقبول خبریں
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...
جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات...
پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے’...
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے...
اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام...
حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی...