لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر حامدرضا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حامدرضاکوروناکے باعث پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے اور کورونا کے باعث گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔حامد رضا پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول کے بڑے بھائی تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروٹوکول افسر حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا۔عثمان بزادار نے کہا کہ حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے، مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...