کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لیے وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جمعرات کو وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خود روزگار اسکیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت مختلف کاروبار کے لیے بلاسود قرضے دے گی جس کے لیے پہلے مرحلے میں 2ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خود روزگار اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال سے شروع کیا جائے گا۔وزیراعلی خود روزگار اسکیم کے ورکنگ پلان کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دیکر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چھوٹے کاروبار کے مواقع غریب نوجوانوں کو دیکر روزگار سے لگایا جائے، سندھ حکومت ایک یا 2 بلین روپے سے سیلف ایمپلائیمنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری قانون پر کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ دیگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گااصولی طور پر کابینہ نے پرپوزل منظور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ کسی منصوبے کا نام وزیراعلی سے منسوب کیا ہے جبکہ ماضی میں منصوبوں کو بھٹوز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...