اسلام آباد/جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل) جمعہ دو اپریل کو کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ اور 4 ٹی20 میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان (آج) جمعہ2 اپریل کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا ،4 اپریل کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،7 اپریل کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائیگا ،10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا دوسری جانب سپر اسپورٹس پارک پر اعداد و شمار کے مطابق 20ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم ماضی میں 54 بین الاقوامی ون ڈے میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔سینچورین میں پہلا ون ڈے 11دسمبر 1992ء کو میزبان جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا، جو بھارت نے 4وکٹ سے جیتا تھا۔سینچورین پر جنوبی افریقا نے اب تک 40ون ڈے کھیلے ہیں ،26جیتے13ہارے ،پاکستان نے سینچورین پر 10ون ڈے کھیلے جن میں سے 4جیتے6ہارے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے سینچورین پر 25جنوری 2019 کو کھیلا گیا تھا،امام الحق کی سنچری کیساتھ پہلے کھیلتے ہوئے،پاکستان نے 6 وکٹ پر 317رنز بنائے تھے،بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقا ڈک ورتھ لوئیس قانون کے مطابق 13رنز سے جیت گیا تھا۔4فروری 2007ء کو سینچورین میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف 6وکٹ پر 392رنز بنائے تھے، جو سینچورین پر کسی بھی ٹیم کا سب سے بٹرا اسکور بھی ہے۔ سینچورین پر 18بار تین سو سے زائد رنز بنے ہیں ، دو بار پاکستان نے سینچورین پر 300رنز بنائے، سپر اسپورٹس پارک پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 22 اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم 30بار جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔سینچورین پر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے بنائے ہیں،15میچوں میں دائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے 64.57کی اوسط سے 904رنزپانچ سنچریوں کی مدد سے اسکور کیے ہیں، شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 5میچوں میں 91.00کی اوسط سے 273رنز بنا کر اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔بولنگ کی بات کریں ، تو جنوبی افریقا کے شان پولاک نے 16میچوں میں سب سے زیادہ 32 وکٹیں لے رکھی ہیں، جب کہ پاکستان کے سعید اجمل نے 4 میچوں میں8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...