چینی سکینڈل میں شواہد کے فرانزک آڈٹ سے بہت سے انکشافات ہوئے، طریقہ کار کا پتہ چلا’ شہزاد اکبر

0
477

لاہور( این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی سکینڈل پر تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، چینی سکینڈل پاکستان میں نئے نہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، سٹہ مافیاچینی کی بوریوں پر نہیں واٹس ایپ پر ساراکام کرتے ہیں، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے بہت سے انکشافات ہوئے، شواہد کے فرانزک آڈٹ سے ہی طریقہ کار کا پتہ چلا، سٹے بازوں نے پہلے سے طے کیا تھا کہ اپریل میں چینی کا ریٹ کیا ہو گا، اطلاعات ہیں سٹہ مافیا رمضان میں چینی کے دام زیادہ کرنے جا رہے تھے، رمضان کے لئے چینی کی فروری، مارچ کی قیمت سے 20 سے 25 فیصد اضافہ کیاجارہا تھا،جہانگیر ترین کا کیس قانون کے مطابق چلے گا، 40سے زائد سٹہ مافیا کے سرغنہ 16واٹس ایپ گروپس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے سٹہ میں ملوث ہیں،ٹھوس شواہد سے ثابت ہوا ہے کہ پنجاب کی تمام 40شوگر ملز کی انتظامیہ اس مکروہ دھندہ میں سٹہ مافیا کی براہ راست پشت پنائی کر رہی تھیں،مریم نواز کی اس وقت خاموشی ذومعنی ہے ، انہوں نے اپنی ناتجربہ کاری کی وجہ سے پی ڈی ایم کا ستیا ناس کیا جس کی وجہ سے (ن)لیگ کی قیادت میں ان کے بارے میں تحفظات ہو سکتے ہیں، شریف فیملی کو کوئی بھی این آر او دینے کیلئے تیار نہیں انہیں معاملات کو یہیں طے کرنا پڑے گا، امید ہے مریم نواز کی پلیٹ لٹس کی کمی کی خبریں غلط ہوں گی، دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ کوئی تحقیقاتی ادارہ کسی کو بلا ئے اور وہ جتھہ لے کر ادارہ پر حملہ کر دے، تحقیقاتی اداروں کو عوام میں پھیلے اس تاثر کو زائل کرنا چاہیے کہ طاقتور احتساب کی دسترس سے باہر اور کمزور کا کٹرااحتساب ہوتا ہے، تحقیقاتی اداروں کی مطلوب افراد کو بلا کر انویسٹی گیشن کرنی چاہیے، براڈ شیٹ کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی جس کو پبلک کرنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے 90شاہراہ قائداعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شہزاد اکبرنے کہا کہ نواز شریف جب باہر گئے تو وہ بیان حلفی دے کر گئے