جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 70 سے بڑھ گئی۔انڈونیشیا کے مشرقی صوبے میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیلابی ریلے میں مٹی بھی شامل ہو گئی، کیچڑ کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی۔انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...