ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں حکام کا کہنا ہے کہ دریائے شیتا لکھّیا میں ایک چھوٹی کشتی ایک مال بردار جہاز سے ٹکر لگنے کے بعد ڈوب گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق اب تک پانچ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔بنگلہ دیش میں واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے وابستہ ایک افسر مبارک حسین نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈھاکہ کے پاس ہی دریائے شیتا لکھّیا میں اس وقت پیش آیا جب ایک ڈبل ڈیکر کشتی کو مال بردار جہازنے پیچھے سے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے کشتی غرقاب گئی۔ یہ کشتی ناریان گنج سے پڑوسی ضلع منشی گنج جارہی تھی جسے تقریباً 45 منٹ کا سفر طے کرنا تھا، تاہم روانہ ہوتے ہی مقامی وقت کے مطابق تقریباً چھ بجے شام کو حادثہ پیش آ گیا۔گم شدہ افراد کی تلاش اور لاشوں کو نکالنے کے لیے غوطہ خوروں کی خدمات کے ساتھ ساتھ دیگر امدادی سرگرمیاں رات میں جاری رہیں۔ تاہم حادثے کے بعد ہی فوری طور پر آنے والے ایک طوفان کے سبب یہ سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔لاک ڈائون کی خبر کے آتے ہی صنعتی شہر میں کام کرنے والے لوگ اپنے گھرں کی طرف بڑی تعداد میں نکل پڑے اسی لیے کشتی کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔اس سات روز ہ لاک ڈاؤن کے دوران فلائٹ سمیت گھریلو سطح کی تمام نقل و حمل کی خدمات معطل رہیں گی جبکہ مال اور دکانیں بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بینکوں کو ہفتے کے کام کے دنوں میں صرف ڈھائی گھنٹے یومیہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ نجی اور سرکاری سیکٹر کے کاروباری اداروں میں بھی کم سے کم افراد کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔بنگلہ دیش میں بیشتر افراد نقل و حمل کے لیے ایسی ہی کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں اس لیے ایسے حادثات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...