پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے، امریکی رکن کانگریس کا مطالبہ

0
319

واشنگٹن (این این آئی) امریکی رکن کانگریس نے خصوصی صدارتی مندوب برائے موسمیات جان کیری کو خط لکھ دیا، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں مدعو کیا جائے۔امریکی رکن کانگریس ٹیڈ ڈبلیو لیو نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان ماحولیات سے متاثر دنیا کا 5 واں بڑا ملک ہے، کانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 22 کروڑ آبادی اور ابھرتی معیشت کا حامل ملک ہے، آلودگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی اہمیت مسلم ہے۔ٹیڈ ڈبلیو لیو نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور بھارت کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کو بھی مدعو ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔