اسلام آبا د(این این آئی) پاکستان اور روس نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ”بین الحکومتی کمیشن”کے اگلے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھایا جائیگا ،باہمی تجارت 790 ملین ڈالرز کو پہنچ گئی ہے ،باہمی تجارت میں مزید اضافے ی ضرورت ہے جبکہ وزیر خاوجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات نئی جہت اور بلندی اختیار کر رہے ہیں ،ہمارا اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون بہترین ہے ،یکساں فوائد کے حامل تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پر امن حل کا حامی ہے ،روس ہیلتھ کیئر میں بہت آگے ہے، روسی ویکسین نے اچھے نتائج دکھائے ہیں۔ بدھ کو وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں آپ کو اور آپ کے وفد کو وزارت خارجہ آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں ،۔ انہوںنے کہاکہ کرونا عالمی وبا کے دوران روس میں ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ جس جوانمردی کے ساتھ روس نے اس عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کیا وہ قابل تحسین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک روسی کرونا ویکسین ”سپوٹنک 5” سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے مابین متواتر رابطہ، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...