اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ 2022 تک سرکاری قرضے شرح نمو کا 94.4 فیصد ہو جائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی 37 فیصد وک فورس بیروزگار ہے، آئی ایم ایف کو لگتا ہے پاکستان کی گروتھ 1.5فیصد ہوگی،جس کا مطلب مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ کس منہ سے معیشت کی سمت درست کرنے کے دعوے کرتے ہیں؟ ۔