لاہور (این این آئی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جنت مرزا سے قبل وزیراعظم عمران خان پاکستان کی وہ واحد شخصیت تھے کہ جنہیں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 13.5ملین صارفین نے فالو کیا ہوا تھا لیکن اب جنت مرزا کے ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل گئیں ہیں۔انسٹاگرام پر جنت مرزا کے 2.1ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اْنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اْن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...