سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کے روز سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو شہر کے علاقے رام باغ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ادھرپیر کے روزضلع کپواڑہ کے گائوں ویل گام میں شاسترا سیما بل سے تعلق والے ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی ۔ جس سے جنوری 2007سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 477ہو گئی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزبھی مقبوضہ علاقے میں تعینات ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی تھی ۔