ملتان(این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم مہنگائی پرہرہفتے بریفنگ لیتے ہیں، پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پرفرق پڑے گا ، ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز لاہورمیں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، 29 مارچ کواختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے فوری فنڈزکے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکرٹریٹ کیلئے 70 کروڑروپے ریلیزہوگئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دسمبر2020 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظورکردیا، وزیراعظم ملتان، بہاولپورمیں سیکرٹریٹ کا بنیادرکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص رقم دوسرے منصوبوں پرلگادی جاتی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے فیصلے کے پابند ہیں، آزاد ممبران نے بیان حلفی جمع کروایا اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے بینچ پر بیٹھنا شروع کیا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 شوگر ملز کو نوٹس ملے، ان میں سے صرف ایک مل جہانگیر ترین کی ہے، اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں، عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمار اکوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا، میرا پیپلز پارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفیٰ دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز لاہور میں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے،وزیراعظم جلد ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے اور سیکرٹریٹ کے لیے 70 کروڑ روپے ریلیز ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے فی الفور فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...