کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈز کا کردار لائق تحسین ہے،انسانی اسمگلنگ، منشیات اور مصنوعات کی غیر قانونی نقل و حرکت میں کوسٹ گارڈز نے نمایاں کردار کیا اورمختلف آپریشنز کے دوران 4 ارب روپے مالیت کی غیر قانونی مصنوعات پکڑیں،پاکستان کے ساحلوں کو اسمگلنگ فری بنائیں گے اورملکی معیشت کو مضبوط کرینگے۔وہ ہفتہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹرکورنگی میں ریکروٹس کی 40ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈکی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں سول اور مسلح افواج کے اعلی افسران،معززین ِعلاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراداور پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیئے اوراِن کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پرکیا جاتا ہے جو بیک وقت سمندر اور زمین پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے جو اسے دیگر نیم فوجی اداروںسے ممتاز کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلروں کے خلاف ہمیشہ نہایت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی انہی کوششوں کی وجہ سے منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ جس پر یہ ادارہ بلاشبہ تعریف کا مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک قوم ہیں اور سبزہلالی پرچم تلے متحد ہیں خواہ ہمارا تعلق پاک فوج، نیوی، ایئر فورس، رینجرز، ایف سی، اے ایس ایف،پولیس اور پاکستان کوسٹ گارڈز سے کیوں نہ ہو۔ آج ان تمام اداروں کے آفیسرز کی موجودگی ہماری اس قومی یگانگت اور اتحاد کا مظہر ہے۔ خطاب کے بعد پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ پریڈ میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاس آٹ ہونے والے ریکروٹس کے عزیز و اقارب بھی شامل تھے۔ جنہوں نے پریڈ کے ہر مرحلے پر ریکروٹس کو دل کھول کر داد دی اور ان کے اعلی پیشہ ورانہ کردار اور تربیت کے معیار کو سراہا۔قابل ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ محمدانتظارکو ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈعزازی ٹرافی سے نوازاگیاجبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ زرارحسین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹ خاورحسین کومیڈل سے نوازاگیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...