لاہور( این این آئی)امریکی انٹیلی جنس کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کونسل نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا موجودہ جی ڈی پی رینک 39 ہے اور 2040 تک یہ دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2035 تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن جائے گا اور 2030 سے 2040 کے دوران عالمی اقتصادی سرگرمی کا رجحان ایشیا ء کی طرف رہے گا۔امریکی انٹیلی جنس کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ ، چین کشیدگی شدت اختیار کرسکتی ہے اور اس کی وجوہات فوجی طاقت میں تبدیلی، آبادی، ٹیکنالوجی اور گورننس ماڈلز پر تقسیم شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی پالیسی سازوں نے بھی یہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان آئندہ چند سالوں میں پاکستان بڑی معیشت بن سکتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...