لاہور(این این آئی) چینی سکینڈل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو آج بروز (کل ) کو طلب کرلیا۔ تیرہ اپریل تک آٹھ سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ پی ٹی آئی رہنما کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔جہانگیر ترین اور علی ترین کی کمپنیوں کے چیف فنانشل افسران اور سیکرٹری بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اگست 2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے، جہانگیر ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں، جے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، ایم سی بی کی رپورٹ جمع کروائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی جائیں، برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...