سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جموں وکشمیر سول سوسائٹی فورم نے کورونا وائرس کی مہلک عالمی وبا کے باوجود مقبوضہ علاقے میںسیاحتی مقامات پر سیاحوں کی حوصلہ افزائی کر کے کشمیریوںکی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبد القیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں باغات خصوصا ٹیولپ گارڈن میں سیاحوں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر کسی قسم کے کوئی پیشگی حفاظتی اقدامات اختیار نہ کرنے پر قابض انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان باغات میں روزانہ بڑی تعداد میں آنے والے سیاحوںکی وجہ سے مقامی لوگوںکی زندگیوںکو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ ہسپتالوں میں بستروں کی عدم دستیابی اورمہلک وائر س سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے ہلاک ہونے پر ڈاکٹرپہلے ہی لوگوںکو خبردار کر چکے ہیں۔عبد القیوم وانی نے قابض حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر باغات خاص طورپر ٹیولپ گارڈن کو بند اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد نہ کی گئی تو مہلک وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباکی پہلی لہر کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور سہولیات کی کمی ہمارے لئے چشم کشا ہے کیونکہ اس وقت ہسپتالوںمیں مریضوںکو وینٹی لیٹر زیا دیگر ضروری سہولتوںکی شدید کمی کا سامنا تھا۔ انہوںنے ٹیگور ہال سرینگر میں فیشن شو کے منتظمین کو بھی تنقید کا نشانہ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ٹیلنٹ یا دیگر فنون سیکھنے کے خلاف نہیں ہیں تاہم کشمیری معاشرے میں ثقافت اور فیشن کے نام پر بے راہ روی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...