لاہور( این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق وال چاکنگ مٹانے، پوسٹرز ، فلیکسز ، بینرز اور سٹیکرز ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے ، کالعدم تنظیم کے تمام رہنمائوں کی زبان بندی اور کڑی مانیٹرنگ کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد اس حوالے سے طے شدہ ضابطے کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دیواروں پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی تحریریں صاف کی جائیں ، اسی طرح پوسٹرز ، فلیکسز، بینرز اور سٹیکرز بھی ہٹائے جائیں او را س کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام رہنمائوں کی زبان بندی کے بھی احکامات جاری کر تے ہوئے بیانات پر پابندی عائد کر دی ہے ، محکمہ داخلہ کالعدم تنظیم کی کڑی مانیٹرنگ کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...