لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی ،گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف وائٹ پیپر جاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ اوروسطی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وائٹ پیپر میں عوام کو عذابوں اور قطاروں میں ڈالنے والوں کو بے نقاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے رمضان پیکجز کے باوجود مہنگائی کی شرح 19فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے،ناہل حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث معیشت ہچکولے کھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے فورم سے مہنگائی کیخلاف آواز بلند کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام تر دعوئوں کے باوجود عوام کو مہنگائی اور کرونا سے محفوظ نہیں رکھ پا رہی،حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کیخلاف کارروائیوں پر مرکوز ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...