ماسکو(این این آئی) روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعوی کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا تھا کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر نہیں کیا، یہ سب سے طاقت ور بیڑا ہوگا۔روسی صدر نے یہ دعوی ملکی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا کا سب سے طاقتور آئس بریکر بیڑا تیار کررہا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب ہوں گے۔ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ آئس بریکر بیڑے میں دگنی طاقت سے کام کرنے کی صلاحیت ہوگی، جسے دنیا میں آج سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی بحری راستے کے ساتھ بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے آنے والے سالوں میں ٹریفک بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر بحری راستوں کی سہولت کے لیے بھی جدید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...