بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 41 تارکین وطن ہلاک

0
390

تیونس سٹی(این این آئی)بحیرہ روم میں ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی امدادی تنظیم اور آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہاکہ یہ حادثہ دوروزقبل کو تیونس کے ساحلی شہر سیدی منصور کے قریبی پانیوں میں پیش آیا تھا۔اس کشتی میں سوار افریقی تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ تیونس کے کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ تین افراد کو بچا لیا گیا تاہم 41 افراد ڈوب گئے جس میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔