لاہور( این این آئی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کمرشل کورٹس کے قیام جیسی اصلاحات حکومت کے ان بہت سے اقدامات سے میں سے ایک ہے جو وہ کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے اٹھارہی ہے۔ وہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح کی سربراہی میں لاہور چیمبر کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز، کامرس و انویسٹٹمنٹ میاں اسلم اقبال، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل، ورلڈ بینک گروپ کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسن ، لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن اور سہیل لاشاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت نے لاہو ہائی کورٹ کے تعان سے کمرشل کورٹس کے قیام کا جو قدم اٹھایا ہے اس سے کاروباری ماحول کو صنعت و تجارت کے موافق بنانے میں مدد ملے گی اور پنجاب میں کی جانے والے سرمایہ کاری کو تحفظ ملے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ کمرشل کورٹس آرڈیننس 2021ایک اہم سنگ میل ہے جس سے کاروباری برادری کو تیز تر انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کمرشل کورٹس کے قیام کو سپورٹ کرنے پر پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، لاہور ہائیکورٹ اور ورلڈ بینک گروپ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کاروباری ماحول کی بہتری اشد ضروری ہے، کمرشل کورٹس آرڈیننس 2021اس مقصد کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل کورٹس پاکستان میں کاروباری آسانیوں کے لیے بھی بہت اہم کردار ادا کریں گی۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...