لاہور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے فعال رہنما صوبائی وزیر ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ملاقات کی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا، موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی، انہیں صورتحال کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی شریک ہوئے۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے، اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے، ان کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...