لاہور(این این آئی) لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے مراسلہ جاری کر دیا، اورنج ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں جزوی لاک ڈائون کے سبب شہر لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو 30 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ لاک ڈائون میں اورنج ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند رہی۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم لاک ڈائون کے سبب 22 دن تک بند رہی۔ سپیڈو بس کے 17 روٹس کو معطل رکھا گیا۔ سپیڈو بس سروس کی 200 بسیں متعلقہ لاری اڈوں پر کھڑی رہیں۔شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی معطل رکھی گئیں۔ لاک ڈائون کے دوران میٹرو بس کے سٹیشنز پر ٹکٹنگ کا نظام بند رہا۔ میٹرو بس ٹریک پر چلنے والی 67 بسیں گجومتہ بس ڈپو میں کھڑی رہیں۔ اورنج ٹرین کی سروس کو بھی 22 روز تک کورونا کے بڑھتے کیسز کے مدنظر بند رکھا گیا۔22 روز میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کرائے کی مد میں 12 کروڑ 5 لاکھ روپے خسارہ ہوا۔ میٹرو بس کی بندش سے اتھارٹی کو 7 کروڑ 92 لاکھ روپے نقصان ہوا جبکہ میٹرو اورنج ٹرین کی بندش سے اتھارٹی کو 4 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار روپے آمدن کی مد میں خسارے ہوا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...