ریاض (این این آئی)مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطاف میں مغرب کی نماز کے دوران میں لی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔ تصویر میں بیت اللہ کے گرد صفوں کی تنظیم کا شان دار مظاہرہ اور منظر کا جمال نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔حرمین شریفین انتظامی امور کی صدارت عامہ نے بیت اللہ کے اطراف متنوع خدمات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔ اس کا مقصد ایک مربوط صحت مند ماحول میں مطاف کے صحن میں آمد ورفت اور طواف کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مطلوب احتیاطی اقدامات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔مطاف کے صحن میں بیت اللہ کے اطراف طواف کو منظم کرنے میں شہری سکیورٹی اور مجمع کی عام انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار شریک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طواف کے دوران حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔ مذکورہ اہل کاروں کی معاونت کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ساتھ موجود ہے۔اسی طرح مطاف کے صحن کی دھلائی اور سینی ٹائزیشن کا عمل 5 منٹ کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمل میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کارکنان شریک ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...