اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں اس پر سخت تشویش ہے ،آرڈیننس 120 کے لئے ہوتا ہے، یہ حکومت 120 دن کی توسیع پر چل رہی ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے، ایچ ای سی، اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں متعلق آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے سے جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاری آرڈیننس تاحال پارلیمان میں پیش نہیں کئے گئے، قانون کے مطابق آرڈیننس اسمبلی جلاس کے پہلے دن رکھنے چاہئے تھے۔ شیری رحمن نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ہمیں اس پر سخت تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے غیر آئینی رویے کی مذمت کرتے ہیں، یکے بعد دیگرے آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں جن کا قوم کو نہیں پتا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے پارلیمان کو مسلسل بائے پاس کیا ہے، ایچ ای سی کی خودمختاری پر واضح حملہ کیا گیا ہے، آرڈیننس 120 کے لئے ہوتا ہے، یہ حکومت 120 دن کی توسیع پر چل رہی۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کو تباہ کرکے پارلیمان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے، ان کا نام ایڈہاک سرکار اور تباہی سرکار رکھا گیا ہے، انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...