نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے پاکستان سے جانے والا ایک اور کبوتر پکڑ لیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے، اس متعلق بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔بھارت نے دعویٰ کیا کہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کے کندھے پر بیٹھ گیا۔کبوتر کا معائنہ کیا تو اس کی ٹانگ پر کاغذ بندھا ہوا تھا، کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہے۔پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا جبکہ موٹر ورکشاپ کے مالک نے کبوتر لاپتہ ہونیکی تصدیق بھی کی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...