بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا،بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی،وزیر داخلہ

0
302

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی،ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اپنے بیان میں کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے، غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی۔ دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی۔